ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ساحلی خبریں / منگلورو: کوناجے میں پیش آئی چوری کی وارادت ۔ چور اڑا لے گئے 7؍ لاکھ روپے نقد اور 20؍ لاکھ روپے مالیت کے زیورات 

منگلورو: کوناجے میں پیش آئی چوری کی وارادت ۔ چور اڑا لے گئے 7؍ لاکھ روپے نقد اور 20؍ لاکھ روپے مالیت کے زیورات 

Thu, 25 Mar 2021 12:46:26    S.O. News Service

منگلورو ،25؍ مارچ (ایس او نیوز) کوناجے کوڈیجال میں واقع ایک گھر میں پیش آئی چوری کی واردات میں لٹیروں نے 700 گرام سے زائد وزنی سونے کے زیورات اور نقد 7 لاکھ روپوں پر ہاتھ صاف کردیا۔چرائے گئے زیورات کی مالیت کا اندازہ 20 لاکھ روپے سے زیادہ لگایا گیا ہے۔

ذرائع سے ملی اطلاع کے مطابق چوری کی یہ واردات عابد نامی شخص کے گھر پر دیر رات کو انجام دی گئی۔ چوروں نے بیڈ روم میں موجود الماری رکھے گئے زیورات اور نقدی اڑالی ۔ بتایا جاتا ہے کہ عابد سپاری  کی تجارت کرکرتا ہے اورسپاری کی فروخت سے متعلق نقدی اس نے گھر میں رکھی تھی۔ اور چونکہ عنقریب عابد کی بھانجی کی شادی  ہونے والی ہے اس لئے اس نے بینک سے  لاکر میں رکھے ہوئے زیورات بھی واپس گھر میں   لاکر رکھے تھے۔

واردات کی اطلاع ملنے پر کوناجے پولیس اسٹیشن کے افسران نے موقع پر پہنچ کر جائزہ لیا۔ ڈاگ اسکواڈ اور فنگر پرنٹ ماہرین کی مدد سے تحقیقات شروع  کی گئی ہے۔


Share: